سعودی فنکارہ فوزیہ المالکی کا کہنا ہے کہ شیشے کو سجانے کے فن میں مہارت کی بڑی وجہ بیٹی سے ملنے والی ترغیب تھی۔
العربیہ کے مطابق جازان ریجن کی کمشنری الدایر میں ہونے والی انٹرنیشنل کافی نمائش میں گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ المالکی نے بتایا شیشے کو سنوارنے اور سجانے کا باقاعدہ آغاز 3 برس قبل کیا تھا۔
![](/sites/default/files/pictures/February/21/2025/6_glass_3.jpg)
گھریلو صنعت سے وابستہ فوزیہ المالکی اپنے فن کے ذریعے مختلف نوعیت کی چیزیں تیار کرتی ہیں جن میں ’کی چین‘ گاڑیوں کی ونڈ اسکرین پر سجانے والی اشیا کے علاوہ شیشے سے بنی ہوئی مختلف سجاوٹی اشیا شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ فن انتہائی آسان ہے تاہم میری خواہش ہے کہ اس منصوبے کو مزید وسعت دوں اسے ایک صنعت کے طور پر ملکی سطح پر متعارف کراوں۔