Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی ملازمائیں سزائے موت سے بچ گئیں

ریاض ...سعودی عرب میں مقیم انڈونیشی خاتون کے قتل میں ملوث 2انڈونیشی ملازمائیں قتل کی سزا سے بچ گئیں۔ انڈونیشی حکومت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی حکومت سے رابطے کرکے انڈونیشی ملازماﺅں کی موت کی سزا میں تخفیف کرائی گئی۔ دنیا بھر میں 175انڈونیشی شہریوں کے خلاف موت کی سزائیں جاری ہوئی تھیں۔ تخفیف کرالی گئی۔ انتارا نیوزویب سائٹ نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشی حکومت اس بات پر خوش ہے کہ وہ سعودی عرب میں سزائے موت سے 2انڈونیشی ملازماﺅں کو نجات دلانے میں کامیاب ہوگئی۔

شیئر: