ائمہ اور موذن حضرات کا محنتانہ بڑھانے کا مطالبہ
ریاض ...سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن اورمشیر ایوان شاہی شیخ عبداللہ المنیع نے مطالبہ کیا ہے کہ ائمہ او رموذن حضرات کا محنتانہ بڑھایا جائے۔ اضافہ ہوگا تو ائمہ اور موذن حضرات مساجد کی خدمت کیلئے یکسو ہوجائیں گے۔ شیخ المنیع نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض سعودی ائمہ اور موذن اپنی ڈیوٹی سے متعلق لاپروائی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور فرض شناسی کے احساس سے عاری ہیں۔ وہ سعودی ٹی وی چینل کے معروف پروگرام ”فتاوی“ میں موذن اور امام کی تنخواہ کے جائز ہونے نہ ہونے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔