تیجس ایکسپریس میں 26مسافر زہرخورانی کاشکار
ممبئی۔۔۔۔ملک کی پہلی تیز رفتار تیجس ایکسپریس میں 26مسافرزہرخورانی کا شکار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ٹرین کو کونکن کے چپلون اسٹیشن پر روک دیا گیااور بیمار مسافروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ گوا اور ممبئی کے درمیان چلنے والی پریمیم ٹرین تیجس ایکسپریس ممبئی جارہی تھی ۔ اس میں 300مسافروں کو ناشتہ دیا گیا ۔ صبح ناشتے کے بعد مسافروں کو الٹیاں شروع ہوگئیں۔ مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر محکمہ ریلوے کے اہلکاروںنے چپلون میں ٹرین روک کر سبھی متاثرین کواسپتال پہنچایاجہاں مسافروں کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔