Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ انتخابات بھی جیتیں گے ، مریم نواز

لاہور.. سابق وزیراعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ این اے120کے عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے۔اپنی کارکردگی پر مسلم لیگ ن 2018کا الیکشن بھی جیتے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ حلقے کی عوام نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی اصل ترجمان جماعت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ضمنی الیکشن کے بعد مریم نواز نے پہلی مرتبہ حلقے کا دورہ کیا۔ مزنگ میں پارٹی کے مرکزی دفتر پہنچیں۔ لاہور کی مختلف یونین کونسل کے چیئرمینوں سے ملاقات کی ۔ اسلامپورہ، راجگڑھ اور دیگر ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ 

شیئر: