Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ : پلاٹوں کے نرخوں میں 50تا 60فیصد کمی

مکہ مکرمہ.... گزشتہ ہفتے مسجد الحرام کے اطراف کے علاقے میں پلاٹوں کی زبردست نیلامی کامیاب ہونے کے باوجود غیر منقولہ جائدادوںکے امو رکے ماہر محسن السروی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں زمینوں کی قیمتیں 50سے 60فیصد تک گر گئی ہیں۔ مثال کے طور پر الکعکیہ اسٹریٹ پر پہلے ایک میٹر کی قیمت 18 ہزار ریال تھی اب گر کر 9ہزار ریال رہ گئی ہے۔ یہی حال مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقوں میں ولی العہد سیکٹر، الحسینیہ سیکٹر اور مشرقی مکہ کے وادی نعمان، الراشدیہ اورسرکلر روڈ4سیکٹرز کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقو ںمیں پلاٹو ںکے مالکان اپنی زمینیں فروخت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ یہ کساد بازاری 2019ءتک جاری رہیگی۔
 

شیئر: