ٹوکیو..... جاپان کی وہ پینگوئن آخر کار مر گئی جو ایک کارٹون کیریکٹر کے کٹ آﺅٹ کے عشق میں مبتلا ہوگئی تھی جسکی وجہ سے اسے عالمی شہرت ملی تھی۔ جاپانی چڑیا گھر کے اعلامیہ کے مطابق مرنیوالی پینگوئن کی عمر 21سال تھی جو ان کی انتہائی عمر ہوسکتی ہے۔ شمالی ٹوکیو میں سیتاما کے تابو چڑیا گھر میں رہنے والی پینگوئن مختصر بیماری کے بعد مری ہے۔ ماہرین حیاتیات کا کہناہے کہ پینگوئنز کی 21سال کی عمر کو انسانی عمر کے 80سال کے برابر سمجھنا چاہئے۔ مرنے والی پینگوئن ہمبوکٹ نسل سے تعلق رکھتی تھی۔ سال رواں کے شروع میں کچھ شریر لوگوں نے اسے بے وقوف بنانے کیلئے جاپانی کارٹون فلم کے ایک مشہور کردار کا کٹ آﺅٹ چڑیا گھر میں اس جگہ رکھ دیا تھا جہاں وہ پینگوئن رہتی تھی۔ شرارت کرنے والے افرا د نے جس کارٹون کو استعمال کیا وہ مشہور کردار ہولولو کا کٹ آﺅٹ تھا جو جاپانی اینیمیٹڈ فلم کیمینو فرینڈز کا مرکزی کردار تھا۔پینگوئن بیچاری سادگی میں کٹ آﺅٹ کے عشق میں مبتلا ہوگئی تھی۔انتظامیہ نے اب اسی چڑیا گھر میں مرنیوالی پینگوئن کی یادگار بنانے کا اعلان کیا ہے۔