Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون پلس 5 ٹی کی لانچ 5 نومبر کو متوقع

ون پلس سیریز کے نئے موبائل 5 ٹی کی لانچ 5 نومبر کو متوقع ہے اور اس کے لئے کمپنی کی جانب سے باقاعدہ دعوت نامے بھی ارسال کر دیے گئے ہیں۔ دعوت نامے میں بیزل لیس ڈسپلے کے حامل فون کو واضح دکھایا گیا ہے۔ اب تک کی رپورٹس کے مطابق فون میں 6 انچ کا ایچ ڈی ڈسپلے ہو گا اور یہ اوپو کے ایف 5 موبائل سے ملتا جلتا ہی ہو گا۔اوپو کی جانب سے ایف 5 موبائل کو 26 اکتوبر کو فلپائن میں لانچ کیا جائے گا۔
 اس فون میں 6 انچ ڈسپلے ، 20 میگا پکسل کا بیک کیمرہ ، 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ، اسنیپ ڈریگون پراسیسر ، 6 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور 4000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔
 

شیئر: