ہریانہ کی لوک گلوکارہ کا قتل
پانی پت۔۔۔۔ہریانہ کی لوک گلوکارہ اور رقاصہ ہرشیتا دہیاکوگزشتہ روز نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا۔وہ پانی پت کے گاؤں چمراڈا میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس آرہی تھی کہ راستے میں بدمعاشوں نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ہرشیتا سونی پت کے گاؤں نہری کی رہنے والی تھی۔وہ چمراڈا کے پروگرام کے بارے میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تحریر کیا تھا کہ 36برادری کے بھائی چارے کی مناسبت سے یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ہرشیتا نے گیت روایتی دھن اور انداز میں نہیں گایاجس سے لوگ ناراض ہوگئے اور پروگرام کے اختتام پر گھرجاتے ہوئےراستے میں اس کی کارروک لی اور باہر نکال کراس پر فائرنگ کردی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکےحملہ آوروںکی تلاش شروع کردی۔