پشاور...شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ تحصیل میر علی میں کھجور اور خواجہ خوڑ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ا س وقت ہوا جب سیکیورٹی اہلکار گشت پر تھے ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔