Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ،پولیس افسر جاں بحق

کوئٹہ ... کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں سی ٹی ڈی ا نسپکٹرجاں بحق ہوگیا ۔ موٹر سائیکل سواروں نے قمبرانی روڈ پر اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑی میں گھر سے دفتر کی جانب آرہے تھے۔فائرنگ میں انسپکٹر عبدالسلام شدید زخمی ہوئے۔ انہیں کوئٹہ کے سول اسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس سے قبل مسلح افراد نے فقیر محمد روڈ پر پٹرولنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔کوئٹہ میں سیکیورٹی مزید سخت کر د ی گئی ۔

شیئر: