Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوک سےمعصوم کی موت

رانچی۔۔۔۔جھارکھنڈ میں  8دنوں سے فاقہ کشی کے بعد 11سالہ لڑکی نے دم توڑدیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی راشن ڈیلر نے کئی ماہ قبل اس کنبے کا راشن کارڈ منسوخ کرکے اناج دینے سے انکار کردیا تھا۔ راشن ڈیلر کا کہنا تھا اس کا راشن کارڈ آدھار کارڈ سے لنک نہیں لہذا وہ راشن نہیں دے سکتا۔ سنتوشی کماری نامی لڑکی نے گزشتہ 8دنوں سے کچھ بھی نہیں کھایا تھا۔اس کی ماں نے بتایا کہ تہوار کی وجہ سے اسکول سے مڈ ڈے میل بھی نہیں مل سکا اور گھر میں کھانے پینے کیلئے کچھ بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے بیٹی بھوک سے تڑ پ کر مرگئی۔سمڈیگا کے جوائنٹ کمشنر نے بھوک کی وجہ سے موت ہونے کی بات سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سنتوشی کی موت ملیریا کی وجہ سے ہوئی جبکہ حقِ خوراک مہم کے کارکن اور منریگا واچ نے جب اس کنبے کے کارڈ کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ سنتوشی کی ماں کویلہ دیوی سمیت دیگر 10 کنبوں کے نام راشن پانے والوں کی فہرست سے خارج کردیئے گئے ہیں۔واقعہ کی خبر سن کر اہل محلہ نے کھانے پینے کی اشیاء سنتوشی کی ماں کو فراہم کیا۔

شیئر: