Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوسنی بچے کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک

چھوٹے بچے رو کر اپنی تکلیف اور ضرورت کا اظہار کرتے ہیں لیکن ان کی رونے کی یہ زبان مائیں اکثر سمجھ نہیں پاتیں اور انہیں چپ کروانے کے لئے چوسنی جیسی مضر صحت چیز کااستعمال کروانے لگتی ہیں۔
 
چوسنی لگانے سے بچہ چپ توضرور ہوجاتا ہے لیکن ماؤں کایہ عمل آگے جاکربچے کی صحت اورنشوونماکے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوتاہے۔ چوسنی کے ذریعے بے پناہ جراثیم بچے کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں جواس ننھی جان کو بیمار اورکمزورکرنے کاسبب بنتے ہیں۔پھرآ پ چاہیں اپنے بچے کوکتناہی صاف رکھیں اوراس کی نگہداشت کے لئے کتنی ہی توجہ کیوں نہ دیں سب بیکارہے ۔چوسنی آپ کے بچے کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ جب بچہ چند ماہ کاہوجاتاہے تو وہ اس قابل ہوجاتاہے کہ اگراسکے منہ سے چوسنی کہیں گرجائے تو وہ اسے اٹھاکردوبارہ اپنے منہ میں لگالے۔اب بچہ تو اس بات کونہیں سمجھتاکہ اس کی چوسنی کسی صاف جگہ گری ہے یاگندی جگہ یوں چوسنی کے ذریعے وہ بہت سے خطرناک بیماریاں پھیلانے والے جراثیم اپنے اندر منتقل کر لیتا ہے۔ 
 
چوسنی ایک پلاسٹک پروڈکٹ ہے ۔ریسائیکلنگ کے بعد تیارکی جانے والی پلاسٹک پروڈکٹ جس میں پانی تک رکھنے کے ممانعت ہے تو وہ آپ اپنے بچہ کے منہ میں کس طرح لگاسکتے ہیں۔ اسی طرح جب بچے کے دانت نکلنے لگتے ہیں تو وہ اپنے دانتوں سے چوسنی کوچباکرکاٹ بھی دیتاہے اورکبھی کبھار اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بچے کے پیٹ میں بھی داخل ہوجاتے ہیں۔لہٰذا آئے دن بچہ کے پیٹ کی خرابی کی وجہ کچھ اورنہیں بلکہ آپ کاغلط طرز عمل ہے ۔بچہ آپ کاوقت لیتاہے لیکن چند ماہ بعد سیٹ ہوجاتاہے اسی لئے خطرناک شارٹ کٹ سے گریز کریں۔
 

شیئر: