Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرسندھ پرگھر کے دروازے بند

اسلام آباد...مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز سے چوہدری منیر کی رہائش پر ملاقات کیلئے آنیوالے گورنرسندھ محمد زبیر کو سکیورٹی گارڈز نے گیٹ پر روک لیا۔گورنرسندھ ناراض ہو کر واپس جانے لگے تو مریم اورنگزیب نے انہیں منا لیا اور معذرت بھی کی۔ گورنرسندھ محمد زبیر سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کیلئے مارگلہ روڈ پر واقع چوہدری منیر کی رہائش پہنچے تو سیکیورٹی گارڈز نے انہیں روک لیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی ۔ گورنرسندھ کبھی ایک گیٹ پر تو کبھی دوسرے گیٹ پر جاتے مگر اندر جانے کی اجازت نہ ملی۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے سکیورٹی گارڈز کو اپنا تعارف بھی کرایا کہ وہ گورنرسندھ محمد زبیر ہیں۔ مریم نواز سے ملاقات کیلئے آئے ہیں۔ اس کے باوجود سکیورٹی عملے نے گورنر کو اندر نہ جانے دیا وہ شدید غصے اور ناراضی کے عالم میں واپس جانے لگے تو اسی دوران مریم اورنگزیب کو معلوم ہوا تو انہوں نے محمد زبیر سے معذرت کی اور انہیں منایا ۔ گورنر سندھ نے مریم اورنگزیب کو بھی سنائیں۔
 

شیئر: