پاکستانی فاسٹ بولر عثمان شنواری کےلئے ون ڈے کیپ
شارجہ:چوتھے ون ڈے کیلئے پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔رومان رئیس کی جگہ عثمان خان شنواری اور فہیم اشرف کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یہ فاسٹ بولر عثمان شنواری کے کیریئر کا پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی تھا جس کے دوران وہ اپنی دوسری ہی گیند پر وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ سری لنکا نے ایک تبدیلی کی اور سدیراوکرما کو ون ڈے کیپ مل گئی جو صرف 2 گیندیں کھیل کر صفرپر بولڈ ہو گئے۔