نیویارک ..... جنرل موٹرز والوں نے گزشتہ دنوں اپنی جس بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی تیاری کا اعلان کیا تھا اس کا عملی تجربہ آئندہ سال مین ہٹن کے علاقے میں کیا جائیگا۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس دوران جنرل موٹرز کے حکام اور آٹو موبائل انڈسٹری کی دیگر سرکردہ شخصیات یہ دیکھیں گی کہ بغیر ڈرائیو رکے چلنے والی کار کیسی کارکردگی دکھاتی ہے اور اگر راستے میں کوئی ناسازگار صورتحال اچانک سامنے آجائے تو اس صورتحال سے یہ کیسے نمٹے گی۔ اطلاعات کے مطابق ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران ان گاڑیوں میں ایک انسان کو بھی ڈرائیور کے طور پر رکھا جائیگا مگر وہ پچھلی نشست پر ہوگا اور گاڑی کی ڈرائیونگ پر نظررکھے گا اور ضرورت پڑنے پر اس میں مداخلت بھی کرسکے گا۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو کوامو نے اس ڈرائیو ٹیسٹ کی اجازت دیدی ہے۔ واضح ہوکہ مین ہٹن کا علاقہ انتہائی گنجان آباد سمجھا جاتا ہے اسلئے یہاں بغیر ڈرائیو رکے کسی کار کا چلنا بہت ہی دشوار ہوگا۔