یوٹیوب کو بیک گراؤنڈ میں استعمال کرنے کا طریقہ
اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے تقریباً تمام صارفین یوٹیوب بھی لازمی استعمال کرتے ہیں لیکن یوٹیوب کو استعمال کرتے وقت اسمارٹ فون پر دیگر کوئی ایپ یا سروس استعمال نہیں کی جا سکتی لیکن اب یوٹیوب کو بیک گراؤنڈ میں استعمال کرنا ناممکن نہیں۔
اس کے لئے سب سے آسان طریقہ تو یوٹیوب ریڈ سبسکرپشن ہے جسکی مدد سے کسی بھی یوٹیوب وڈیو کو بیک گراؤنڈ میں سنا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ اینڈرائڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین یوٹیوب کو بیک گراؤنڈ میں استعمال کرنے کے لئے یہ طریقہ اختیار کر سکتے ہیں۔
کروم براؤزر سے یوٹیوب کھولیے اور دائیں جانب بنے 3 ڈاٹ کے نشان والے مینو سے ریکوسٹ ڈیسک ٹاپ سائٹ کو منتخب کریں۔پھر اپنی مرضی کی وڈیو آن کریں۔ یوٹیوب کے نوٹیفکیشن کو اسیپٹ کریں اور کروم بند کر دیں۔ اسکے بعد نوٹیفکیشن مینو سے آپ یوٹیوب وڈیو کو بیک گراؤنڈ میں جاری رکھ سکتے ہیں۔
آئی او ایس سسٹم رکھنے والے صارفین اپنے موبائل میں ڈولفن ویب براؤزر ڈاؤن لوڈ کرکے اس پر یوٹیوب کھولیں۔ اپنی پسند کی وڈیو آن کریں اور پھر ڈولفن ایپ بند کر دیں۔ وڈیو کو آپ آئی او ایس کنٹرول سینٹر سے پلے بیک کر سکیں گے۔