اسلام آباد ..وزیردفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان خطے میں ہند کے سیکیورٹی کے کردار کو تسلیم نہیں کرے گا۔ٹی وی انٹرویومیں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے ذریعے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ملک کے پسماندہ علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے وسیع مواقع فراہم کرے گی۔ اقتصادی راہداری منصوبے دور دراز علاقوں کے لوگوں کیلئے خوشحالی لائیں گے۔