Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستا ن میں چینی سفیر پر حملے کا منصوبہ؟

اسلام آباد.. پاکستان میں چینی سفیر پر قاتلانہ حملے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ سفارتخانے نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی ۔سفارتخانے کی جانب سے ارسال کردہ خط کے مطابق ایسٹ ترکستان انڈیپنڈنٹ موومنٹ کا دہشتگرد پاکستان پہنچ گیا ۔ چینی سفیر کے علاوہ دہشتگرد سی پیک پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں یا ملازمین کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔خط میں کہا گیا کہ چینی سفیر اور سی پیک پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں اور ملازمین کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔ خط میں دہشتگرد کو جلد گرفتار کرکے چینی حکومت کے حوالے کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔سفارتخانے کے خط میں دہشتگرد کے کوائف بھی درج ہیں۔

شیئر: