کراچی.... کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدالدائم کاہفتہ کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔سعودی قونصل خانے کے ذرائع کے مطابق انہیں رات گئے تکلیف محسوس ہوئی، جس پر فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جاری عمرہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا تھا،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال صرف کراچی اور اسلام آباد کے قونصل خانوں نے 16 لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ ویزے جاری کئے جبکہ رواں سال بھی روزانہ 6سے 9 ہزار ویزے صرف کراچی سے جاری کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال عمرہ زائرین میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی ، دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین میں پاکستانیوں کا تناسب 23 فیصد رہا۔انہوں نے کہا تھا کہ سعودی حکومت نے عمرہ ویزوں کے اجرا کو آسان اور تیزترین بنا دیا ہے۔