Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ:رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 36 افراد کو بچالیا

باحہ.... محکمہ شہری دفاع نے باحہ میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے عمارت میں رہائش پذیر 36 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ باحہ ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل جمعان الغامدی نے کہا ہے کہ رہائشی آتشزدگی کے باعث آگ اردگرد پھیل گئی جس کیوجہ سے قر یبی درخت بھی جل گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور 36 افراد کو آگ سے بچالیا۔ متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کی گئی۔ آگ پر قابو پانے کے بعد وجوہ معلوم کی گئی تو پتہ چلا کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی۔ واقعہ میں کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ املاک کو معمولی نقصان پہنچا۔ 

شیئر: