Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کا ہیکرز کے لئے ایک ہزار ڈالر انعام کا اعلان

گوگل نے اپنے پلے اسٹور میں موجود ایپس کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے ایک نیا پرواگرام تشکیل دے دیا ہے اور اب گوگل ان ہیکرز کو انعامات سے نوازے گا جو گوگل کے پلے اسٹور میں موجود ایپس کی خامیوں کی نشاندہی کریں گے۔
 
 پروگرام کے مطابق ہیکرز کو پلے اسٹور میں موجود تھرڈ پارٹی ایپس کی خامیاں تلاش کرنا ہوں گی اور ڈویلپرز کو ان خامیوں سے آگاہ کرنا ہو گا اور اگر واقعی ان کی تلاش کی ہوئی خامی درست نکلی تو گوگل ہیکرز کو انعامات سے نوازے گا۔ ایک خامی کی نشاندہی پر ہیکر کو ایک ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا لیکن یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ اسپیم ایپس میں خامی تلاش کرنے پر ہیکرز کو کسی قسم کا فائدہ حاصل نہ ہو گا البتہ ڈراپ باکس ، لائن ، علی بابا ، ٹنڈر اور ہیڈ اسپیس جیسی نامور ایپس میں موجود خامیوں کی نشاندہی ہیکرز کر انعام کا حقدار بنا سکتی ہے۔
 

شیئر: