Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا محفوظ ترین مکان،بلٹ پروف دروازوں سے آراستہ

ٹیکساس.... اٹلانٹا کے نواحی علاقے میں 3.5ایکڑ پر پھیلا ہوا ایک مکان امریکہ کا محفوظ ترین مکان سمجھا جارہا ہے۔ واچ ٹاور، بلٹ پروف دروازے، کے علاوہ کئی دیگر سہولتیں بھی موجود ہیں جن کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ گیراج آبشار کے پیچھے چھپا ہوا ہے، خفیہ زینے بنے ہوئے ہیں، خود کفیل قسم کا کشادہ بنکر بھی موجو د ہے ، جبکہ ایک واچ ٹاور بھی اسکا حصہ ہے۔ رائس ہاﺅس کے نام سے مشہور یہ مکان 36ہزار مربع فٹ پر محیط ہے او راس میں 8بیڈ روم بھی ہیں۔اندرون خانہ بنی ہوئی دیگر سہولتو ںمیں ایک پرائیویٹ تھیٹر، بولنگ کھیلنے کی جگہ ،سوئمنگ پول اور مشروبات کا ایک کونا موجود ہے مگر اسکے خفیہ حفاظتی سازوسامان او راس میں موجود چیزیں حیرت انگیز ہیں۔دروازے اتنے مضبوط ہیں کہ بیلسٹک حملوں کا بھی ان پر اثر نہیں ہوسکتا۔ آبشار کے پیچھے بنے خفیہ گیراج میں 30کاریں سما سکتی ہیں جبکہ بنکر کا رقبہ 15ہزار مربع فٹ بتایا جاتا ہے۔ یہ مکان پانی، بجلی کی موجودگی کے اعتبار سے خود کفیل ہے اور کچھ ایسا لگتا ہے کہ باہرسے بجلی پانی کی آمد کا سلسلہ یہاں بند ہوجائے تب بھی اس مکان میں رہنے والے افراد برسوں تک کسی تکلیف سے دوچار نہیں ہونگے۔ اس عجیب و غریب اور انتہائی محفوظ قرار دیئے جانے والے مکان کی قیمت ایک کروڑ 47لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ محل وقوع کے اعتبارسے یہ مکان جارجیا کے علاقے الفریٹا میں بنا ہوا ہے اور رائس ہاﺅس کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہاں کا بنا ہوا یہ عجیب و غریب مکان کوئی منفرد مکان اس لئے نہیں کہ یہاں بیشتر مکانات انتہائی قیمتی ہیں اور دولت مند ترین افراد یہاں رہتے ہیں۔

شیئر: