Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ہند سیریز کیلئے عدالتی لڑائی وقت اور پیسے کا ضیاع ہے،شہریار خان

لاہور: ہند کی جانب سے پاکستان سے طے شدہ سیریز کھیلنے سے انکار پر 6 ارب روپے ہرجانے کے لئے پی سی بی نے عدالت جانے کا اعلان کر رکھا ہے مگر اس معاملے کے کرتا دھرتا سابق چیئرمین شہریار خان کے بیان نے ساری کہانی ہی بدل دی ہے۔کہتے ہیں قانونی جنگ نہیں مذاکرات سے معاملہ حل کیا جائے تاہم یہ الگ بات ہے کہ عدالت جانے کا فیصلہ شہریارخان کے دور میں ہی کیا گیا تھا۔ سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نجم سیٹھی کو مشورہ دیا ہے کہ ہند کو عدالت لے جانا وقت اور پیسے کا ضیاع ہے، پاک ہند سیریز مل بیٹھ کر بات چیت سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ سابق چیئرمین خوش ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان آرہی ہے، جس کے لئے انہوں نے بھی محنت کی تھی۔انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ چند سری لنکن کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے پر برا نہ منایا جائے، سمجھنا ہو گا کہ وہ ابھی سابق خوف سے باہر نہیں آئے اور ان کے زخم ابھی تازہ ہیں۔

شیئر: