ریزر نے ویب اسٹریمنگ کیمرہ متعارف کروا دیا
اتوار 22 اکتوبر 2017 3:00
ریزر کمپنی کی جانب سے ریزر کیو نامی ویب اسٹریمنگ کیمرہ متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس پورٹ ایبل کیمرے کا رزلٹ 1080 میگا پکسل ہے اور یہ 30 ایچ ڈی تصاویر فی سیکنڈ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
کیمرے میں استعمال کیے گئے جدید سافٹ وئیرز کی بدولت اسے لیپ ٹاپ اور دیگر کمپیوٹر ڈیوائسز سے باآسانی منسلک کیا جا سکتا ہے۔ 4 میگا پکسل کے اس کیمرے کے ذریعے براہِ راست یوٹیوب نشریات بھی چلانا ممکن ہے۔ کیمرے کی قیمت 100 ڈالر ہے اور اسے آن لائن فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔