Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکرٹ سپر اسٹارکامیاب نظر نہیں آتی

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ کے ذریعے کئی اداکاروں کی حقیقی زندگی سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ فلم انڈسٹری میں عامر خان کا کوئی متبادل نہیں کیونکہ وہ کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ کچھ نیا کرکے مداحوں میں دلچسپی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں جب کہ فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں ایک بار پھر سے منفرد کردار کے ذریعے انہوں نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اب اس حوالے سے انہوں نے ایک نیا انکشاف کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔انہوں نے حالیہ انٹریو میں انکشاف کیا کہ فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا اس میں کئی اداکاروں کی حقیقی زندگی کی عادات کو نقل کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ انیل کپور کی عادت ہے وہ کال پر ایک دفعہ ’بائے‘ نہیں کہتے بلکہ جب میں انہیں کہتا ہوں کہ ’اوکے انیل پھر بات ہوگی بائے‘ تو اس کے جواب میں وہ کئی بار بائے بائے کہتے ہیں۔بالی وڈ میں جیتوجی کے نام سے مشہور نامور اداکار جتندر کمار کے حوالے سے عامر خان نے کہا کہ جب ان سے پہلی ملاقات ہوئی تو وہ فلمساز کے ساتھ بیٹھے تھے جہاں انہیں ایک کردار کی پیشکش ہوئی جس کی انہوں نے ہامی بھرتے ہوئے کہا کہ ”بیک اپ انڈیا“ جو مجھے بہت اچھا لگا اس لئے میں نے ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں اس عادت کو شامل کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اب تک مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب نظر نہیں آتی۔
 

شیئر: