طائف .... طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب بخاری نے زمینی خدمات کی سعودی کمپنی کے اہلکار عایض الدھاس کا اعزاز کیا جس نے بھاری رقم والا بیگ ملنے پر اسے مسافر کے حوالے کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق الدھاس کو ایئرپورٹ پر ایک بیگ پڑا ہوا ملا تھا جس میں بھاری رقم تھی ۔ یہ طائف سے نیل ایئرلائن کے ذریعے مصر جانے والے ایک مسافر کا تھا۔ الدھاس نے اسے باقاعدہ تلاش کرکے بیگ اسکے حوالے کےا۔