Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اراضی پر بنی غریبوں کی جھونپڑیاں منہدم

  حیدرآباد ۔۔تلنگانہ کے منچریال ضلع کی سرکاری اراضی پر غریبوںکی جانب سے ڈالی گئی جھونپڑیوں کو  ریونیو کے افسروںنے پولیس کے بھاری بندوبست کے درمیان منہدم کردیا۔    بھاری مشینوں اور پولیس کے افسروںکے ساتھ ریونیو ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں وہاںپہنچیں اور ان جھونپڑیوں کو منہدم کردیا ۔اس موقع پر بعض افراد نے اس کی مخالفت کی اور احتجاج کیا جن کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔ ان افراد نے ریونیو کی ٹیموںپربرہمی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ان کی جھونپڑیوں کے مہندم ہونے کے بعد وہ سڑک پر آگئے ہیں۔  دوسری طرف ریوینو ڈپارٹمنٹ کے افسروںنے ان جھونپڑیوں کو  غیر قانونی قرار دیا۔
 

شیئر: