Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اکیڈمی کے تحت تھائی لینڈ میں عربی زبان کے مہینے کا اختتام

اکیڈمی کے اقدام کا مقصد عربی زبان کو فروغ دینا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج کے تحت تھائی لینڈ میں عربی زبان کے مہینے کی جاری سرگرمیاں اختتام پذیر ہوگئیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد بنکاک اور ہٹ یائی یونیورسٹی کے تعاون سے عربی نصاب کی تعلیم، اساتذہ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور عربی زبان کو فروغ دینا ہے۔
عربی زبان کے مہینے کی سرگرمیوں میں مقامی بولنے والوں کو عربی سکھانے کے لیے ایک سائنسی سمپوزیم شامل تھا جس میں عربی تعلیم کےلیے سعودی تعاون، اساتذہ اور طلبا کو درپیش چیلنجز اور دو زبانوں کے نصاب کی بہتری پر توجہ دی گئی۔
ورکشاپس، تربیتی سیشنز اور پینل مباحثوں نے تدریسی طریقوں اور عربی زبان کے طلبا کےلیے سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانا۔
اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل عبدللہ بن صالح الوشمی نے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔
 اکیڈمی کے عربک لینگویج ٹیچنگ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اس اقدام کو انڈونیشیا، چین، ازبکستان، برازیل اور فرانس جیسے ملکوں میں عمل کیا گیا جس سے عربی زبان کی بین الاقوامی رسائی مں توسیع ہوئی اورعالمی شراکت داری کو فروغ ملا ہے۔

شیئر: