Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا ، افریقہ اور یورپ کو جوڑنے والا نیوم منصوبہ کہاں ہوگا؟

 منصوبے کیلئے مختص مقام انتہائی اہم خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ عرب دنیا کو ایشیا، افریقہ، یورپ سے جوڑنے والے پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ علاقہ مملکت کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ شمال اور مغرب کی جانب سے بحر احمر اور خلیج عقبہ کا 468کلو میٹر کا علاقہ اس کے دائرے میں آئیگا۔ مشرق میں 2500میٹر اونچا پہاڑی علاقہ واقع ہے۔ یہاں کا موسم خوشگوار رہتا ہے۔یہاں سورج کی کرنوں اور ہوا کی نعمت سے متبادل توانائی پر کامل انحصار بھی کیا جاسکتا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ نیوم کا علاقہ الف سے یا تک مکمل ازسر نو بسایا جائیگا۔ یہاں فی الوقت کوئی بھی سہولت مہیا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ اگر دنیا کا سب سے محفوظ علاقہ نہیں تو دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ضرور ہے۔ یہاں جملہ خدمات صد فیصد مہیا ہونگی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیوم شہر اور دیگر شہرو ں میں وہی فر ق ہے جو ایک روایتی قسم کے موبائل اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ موبائل کے درمیان ہوتا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ 10فیصد عالمی تجارت نیوم کے راستے ہوگی۔
 

شیئر: