Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناک کی سوزش دور کرنے کا نسخہ

زکام کے دوران بلغم اور ریشہ اکٹھا ہونے سے ناک کے اندرونی حصوں میں سوز ش ہوجاتی ہے۔ کھانسی کے دوران ناک کی ہڈیوں میں خلا کا حصہ سوز ش کا شکار ہوجا تا ہے جس سے سردرد،بخار اور دانتوں میں درد رہتا ہے۔ ناک کی سوز ش سے سونگھنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے اور کھانسی کے ساتھ ساتھ ناک سے پانی بھی بہنے لگتا ہے۔ اس تکلیف کو گھریلو اشیا کی مدد سے دور کیا جاسکتا ہے۔
 
 آدھا کپ ناریل کے پانی کو گرم کر کے اس میں ایک چوتھائی کپ سیب کا قدرتی سرکہ شامل کر کے اچھی طرح ملائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس میں ایک چمچ شہد،ایک چمچہ لال مرچ اور ایک عدد لیموں نچوڑ کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔تیار کردہ مرکب کو لگا کرسوجائیں اور یہ عمل اس وقت تک دہراتے جائیں جب تک انفیکشن ختم نہ ہوجائے۔
 

شیئر: