عجمان... عجمان پولیس کے سراغرسانوں نے ایشیائی مقتول کی لاش دریافت ہونے کے بعد واردات کرنے والوں کا پتہ لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے ڈائریکٹر احمد النعیمی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ عجمان پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ انڈسٹریل زون میں ایک ایشیائی کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ خون میں لت پت ہے۔ اس سے بدبو پھوٹ رہی ہے۔ فورا ً ہی ماہر افسران جائے وقوع پہنچ گئے۔ انہو ںنے شواہد جمع کر کے حقیقت حال دریافت کرنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیدی۔ پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ قتل کی واردات میں متعدد افراد ملوث ہیں۔ ایشیائی کے سر اور پیٹ پر دھار دار آلے سے وار کئے گئے تھے۔ الصجعہ کے ایک گودام میں روپوش ایشیائی کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے یہ واردات کی تھی۔ دھار دار آلہ جائے وقوع کے قریب ہی چھپا دیا گیاتھا۔ پولیس نے اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا۔