لندن.... انسان پیدائش سے لیکر موت تک مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔ بچپن، لڑکپن، جوانی اوربڑھاپا انہی مراحل کے نام ہیں ۔ دیکھا جائے تو 30سال کے بعد لوگ کمزور پڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور 60سال کی عمر آتے آتے وہ بالکل غیر فعال زندگی گزارنے لگتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے مشورہ دیا ہے کہ جو لوگ جنک فوڈ کا استعمال 30سال کی عمر کے بعد ترک کردیتے ہیں وہ متوازن زندگی گزارتے ہیں اور انکی قوت 60سال کے بعد بھی برقرار رہتی ہے اور یہی وہ قوت ہے جو انہیں بڑھاپے میں بھی فعال رکھ سکتی ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ ایک ہزار مرد و خواتین کی خوراک کا تجزیہ کرنے کے بعد مرتب کی گئی ہے اور اس تجزیے کے دوران ان کے مختلف حالات کو سامنے رکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سبزی ، پھل، ثابت اجناس کھانے والے بڑھاپے میں بھی توانا رہتے ہیں ا ور انکی توانائی مغربی اشیائے خورونوش کے عادی افراد سے کہیںزیادہ ہوتی ہے۔