لندن.... کان کی تکلیف تقریباً ایک عام سا مرض ہے۔جو کان اور اسکے آس پاس تک محدود رہتا ہے۔ مگر اس مرض میں مبتلا شخص پوری طرح پریشان ہوکر رہ جاتا ہے۔ نہ ذہن کا م کرتا ہے اور نہ بات کرنے کی خواہش ہوتی ہے۔اس حوالے سے جمع کئے جانے والے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ کانوں کی تکلیف یا انفیکشن بڑے لوگوں کے مقابلے میں بچوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ ای این ٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کانوں کا انفکیشن بڑے لوگوں میں اتنا نہیں ہوتا جتنا بچوں میں ہوتا ہے مگر بالغ افراد کے کان کی تکلیف زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اسلئے متاثرہ افراد کو چاہئے کہ وہ تکلیف کا احساس ہوتے ہی پہلی فرصت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں ورنہ یہ تکلیف انہیں قوت سماعت سے بھی محروم کرسکتی ہے۔کان میں ہونے والے انفیکشن کی علامتیں جو اب تک سامنے آئی ہیں وہ یہ ہیں کہ کان میں آنے والی آواز بدلی ہوئی ہوتی ہے۔ کان کے اندر او راسکے اردگرد ورم ہوجاتا ہے اور تکلیف ستانے لگتی ہے۔ آخر کار غنودگی کا غلبہ ہوتا ہے ۔