Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنفذہ میں ڈاکے ڈالنے والا گرفتار

جدہ.... قنفذہ کے متعدد محلوں میں ڈاکہ ڈالنے والا ایک مکان میں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قنفذہ کی پولیس سے متعدد دکانداروں نے نقدی او ر ر یچارج کارڈ چھیننے کی شکایات درج کرائی تھیں۔ واردات کرنے والے کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ واردات کرنے والا سعودی شہری ہے۔ بالاخر اسے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
 
 

شیئر: