عالمی باڈی بلڈنگ مقابلہ جیتنے پر باسط میر کا گوجرانوالہ میں شاندار استقبال
گوجرانوالہ: سنگاپور میں مسلمینیا کے زیرِ اہتمام تن سازی کے عالمی مقابلے میں پاکستان کے باسط میر نے بہترین پوزنگ کر کے حریف تن سازوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا اور فتح کا جھنڈا گاڑ دیا۔ چیمپیئن باڈی بلڈر کا اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اہل علاقہ نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس موقع پر باسط میر کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کی اور ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا۔ باسط میر کا اگلا ہدف مسٹر اولمپیا کے مقابلوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنا اور نام روشن کرنا ہے۔