گوجرانوالہ...فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ابھی تمام توجہ کرکٹ پر ہے شادی 5سال بعد کروں گا۔لندن سے وطن واپسی کے بعدگوجرانوالہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان کرکٹر نے کہا کہ والدین کی غیر موجودگی میں پوچھا جاتا کہ شادی کب اور کس سے کرنی ہے تو بتا بھی دیتا لیکن اب کچھ نہیں کہوں گا ابھی تمام توجہ کیریئر پر ہے ، شادی 5 سال بعد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت عوام کے لئے عید کا تحفہ ہے۔ پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں جس کے باعث کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہندکے خلاف میچ میں سب سے زیادہ مزہ آیا اور میں ہندوستانی عوام سے کہوں گا کہ کرکٹ کھیل ہے۔ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ۔کھیل کو کھیل ہی سمجھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ3 مہینے گھر سے باہر رہ کر آیا ہوں اس لئے سب سے زیادہ انتظار گھر کے کھانے کا ہے۔