Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ڈرون اڑانے کامقابلہ

ریاض۔۔۔سعودی اسپورٹس اتھارٹی اور ڈرون مقابلے کی آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ڈرون مقابلے کا اہتمام کرے گا ۔یہ سعودی عرب کی تاریخ میں پیشہ ور نوجوانوں کے درمیان ڈرون اڑانے کا پہلا مقابلہ ہوگا۔ڈرون اڑانے کی خبروں میں دلچسپی رکھنے والی ویب سائٹ ’’دی ڈرائیو‘‘نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقابلے میں حصہ لینے والوں کو 7رائونڈ جیتنے ہوں گے، اس کے بعد ہی فائنل میچ میں شرکت کا موقع دیا جائیگا ۔ نوجوان اپنے ڈرون کو جتانے کیلئے سر توڑ کوشش کریں گے ۔ ڈرون کی فی گھنٹہ رفتار 90میل ہو گی ۔ مقابلہ بیحد پیچیدہ ہو گا ۔ جیتنے والے کو ڈرون کے بہترین پائلٹ کا لقب دیا جائے گا ۔ مقابلے کی کارروائی 87ممالک میں براہِ راست دکھائی جائے گی ۔ 2017ء کے دوران لندن کے ایلگزینڈریا محل میں اس قسم کا مقابلہ منعقد ہوا تھا۔
 

شیئر: