Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

نہتے  فلسطینیوں پر بمباری میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے۔ (فوٹو سبق)
اسرائیلی قابض فورسز کا نہتے فلسطینیوں پر جبر و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو غزہ پٹی میں ایک گھر اور جمع ہونے والے نہتے افراد  پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے بچوں و خواتین سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سبق نیوز نے فلسطینی طبی ذرائع کے حوالے سےمزید کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فورسز نے غزہ پٹی کے جنوبی علاقے کے شہر خان یونس کے ایک مکان پر بمباری کی جس سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شمالی جانب  العطاطرۃ علاقے میں جمع ہونے والے نہتے  فلسطینیوں پر بمباری کی جس سے متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رفح شہر میں فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کیا گیا جو ایک ہفتے سے اسرائیلی محاصرے اور زمینی عسکری آپریشن کی زد میں ہیں۔ محاصرے اور مکانوں کو مسمار کرنے کے باعث ہزاروں فلسطینی خاندان بے گھر ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
 

 

شیئر: