Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے ڈاکووں کو جیل بھیجنے کا کام باقی ہے،عمران

دیر بالا... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف دونوں سب سے بڑے مجرم ہیں۔قانون کمزور اور طاقتور کیلئے ایک ہونا چا ہئیے ۔ انصاف کی سب سے بڑی تباہی کا سبب یہ ہے کہ چھوٹا چور جیل جاتاہے۔بڑے ڈاکو کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے۔ بڑے ڈاکووں کو جیل میں ڈالنے کا کام ابھی باقی ہے۔ جمعہ کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے چوروں سے ملک کو نہیں صرف ایک گھر کونقصان ہوتاہے۔وزیراعظم اور وزیر چوری کرکے پوری قوم کو غریب کردیتے ہیں۔ زرداری اورنوازشریف نے قوم کاپیسہ چوری کیا۔ ہرپاکستانی اس وقت ایک لاکھ 20 ہزار رو پے کا مقروض ہو چکاہے۔ لوٹتا کوئی ہے اور پیسے قوم ادا کرتی ہے۔ حکمرانوں کی لوٹ مار کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے۔لوٹا گیا پیسہ واپس لا کر اسپتالوں اور بچوں کی تعلیم پر خرچ ہونا چاہیئے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری اسکولوں کانظام تباہ کیاگیا۔پیسے والے بچوں کے لئے انگلش میڈیم اورغریبوں کے لئے اردو میڈیم اسکول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک، چین راہداری منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لئے دعاگو ہوں۔یہ منصوبہ دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ ملک سے غربت مٹانے کے لئے چین کی کاوشیں متاثر کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی نظام ٹھیک ہو گیا تو لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔ نیا پاکستان نوجوانو ںکے لئے بنے گا۔ 

شیئر: