Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات ڈیلیٹ کرنا ممکن

واٹس ایپ کی جانب سے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جسکی مدد سے صارفین بھیجے گئے پیغام کو وصول کنندہ کے پڑھنے سے پہلے پہلے ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ 
 
پیغام بھیجنے کے 7 منٹ کے اندر اندر اسے مکمل مٹایا جا سکے گا۔اس فیچر سے نہ صرف ٹیکسٹ میسج بلکہ تصاویر ، آڈیو ، کانٹیکٹ کارڈ اور وڈیوز کو بھی ختم کیا جا سکے گا۔اس فیچر پر واٹس ایپ کافی عرصے سے کام کر رہا تھا اور اسکی آزمائش بنیادوں پر کامیابی کے بعد اب اسے پیش کر دیا گیا ہے۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لئے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔فیچر کو اینڈرائڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔ 
 

شیئر: