امریکہ دنیا کا مرکز نہیں،روس
ماسکو ۔۔۔ روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے اثرات کو کم ترین سطح پرلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ دنیا کا مرکز نہیں اور روس پوری دنیا میں اپنے دوست ملکوں کے ساتھ وسیع تعاون کر کے آگے کی جانب قدم بڑھائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکام روس کے ساتھ اپنے معمول کے اقتصادی تعاون سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں تو یہ ان کا انتخاب ہو گا کیونکہ روس ایسے حل اور تدابیر کو اپنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس طرح کی پالیسیوں کے اثرات کوختم کرسکتی ہیں۔