Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں 80 کلو قات ضبط، 4 یمنی سمگلر گرفتار

’گرفتار شدگان غیر قانونی طور پر سرحد عبور کررہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 4 یمنی تارکین کو گرفتار کیا ہے جو 80 کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان غیر قانونی طور پر سرحد عبور کررہے تھے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے سرحدی علاقے کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں بھی مشکوک افراد یا کوئی سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر اطلاع کردیں۔

شیئر: