Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ میں جوہری اسلحے کے خاتمے کیلئے قرارداد

نیو یارک ..اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے قرارداد منظور کر لی ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ کسی عالمی معاہدے کے لئے بات چیت کا آغاز کیا جائے۔قرارداد کو منظور ہونے سے روکنے کے لئے عالمی طاقتوں نے زبردست لابنگ کی تاہم ووٹنگ میں 123 ممالک نے قرار داد کے حق میں جب کہ صرف 38 ممالک نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ پاکستان، چین اور ہند سمیت 16 ممالک نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد آسٹریا، برازیل، آئرلینڈ، میکسیکو، نائجیریا اور جنوبی افریقہ نے پیش کی۔ قرارداد کی مخالفت میں امریکا، روس، اسرائیل، فرانس اور برطانیہ نے ووٹ ڈالا۔ یہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مکمل اجلاس میں رواں برس دسمبر میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اگلے برس مارچ سے دنیا بھر سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے معاہدے کے لئے بات چیت کا آغاز کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ جوہری ہتھیاروں کو دنیا بھر سے ختم کر دیا جائے۔جوہری ہتھیاروں کی مخالف تنظیموں نے اس قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
 
 

شیئر: