Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغ کا ”آٹو پائلٹ“ نیٹ ورک آپ کی بروقت مدد کرتا ہے

لندن .... علم ابدان کے ماہرین ایک عرصے سے یہ کہتے رہے ہیں کہ تحقیق و تجربے نے یہ بات ثابت کی ہے کہ قدرت نے دماغ میں ایک خاص قسم کا ”آٹو پائلٹ“ ڈالا ہے جو خود کار ہے اور حسب ضرورت آپ کے لئے مختلف کامو ںمیں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ یہی وہ صلاحیت ہے جس کے طفیل انسان اپنے کئی اہم کام ٹھیک وقت پر اور بالکل درست طریقے سے انجام دیتا ہے۔ سائنسدان اس آٹو پائلٹ کو ڈی این این کا نام دیتے ہیں او رکہتے ہیں کہ یہ جگہ حافظے کا محزن ہے اور جو باتیں بھی یاد رہتی ہیں وہ یہیں ذخیرہ ہوتی ہیں اور بوقت ضرورت آپ کے ذہن کو تازہ کرکے آپ کی مدد کرتی ہیں اور اپنا کام بڑی اچھی طرح سے انجام دے لیتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ آپ نے اکثر یہ دیکھا ہوگا کہ لوگ بے خیالی کی کیفیات سے دوچا رہیں۔ایسے لوگوں کو لوگ عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں مگر انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ بے خیالی کی یہ کیفیت ہی حقیقت میں انکے خیالات کو تازہ دم رکھتی ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے 28رضاکاروں کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی ہے اور واشنگٹن یونیورسٹی آف میڈیسن نے بھی اس پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔

شیئر: