Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا پناہ گزینوں کوامداد پہنچانے میں مشکلات

اقوام متحدہ۔۔۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شدید موسم اور سڑکوں کی خراب حالت کے باعث بنگلہ دیش کے ایک چھوٹے اور گنجان آباد علاقے میں مقیم ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں تک امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تارکین وطن سے متعلق عالمی تنظیم کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 8 لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین کاکس بازار میں موجود ہیں جبکہ گزشتہ 2 مہینوں کے دوران 6 لاکھ سے زیادہ روہنگیا میانمار سے اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ چکے ہیں۔تارکین وطن کے عالمی ادارے کے ایک عہدے دار جوئل مل مین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر نئے پناہ گزین عارضی گنجان پناہ گاہوں میں ر ہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شدید بارشیں اور آمد ورفت کی دوسرے مشکلات ان پناہ گزینوں تک امدادی سامان پہنچانے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں جنہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس چیز کو یقینی بنانے کیلئے کہ پناہ گزینوں تک امدادی سامان اور درکار خدمات جلد از جلد پہنچ سکیں، مزید سٹرکیں اور بنیادی انفرااسٹرکچر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ  53 ہزار مریضوں کیلئے ہنگامی طبی مرکز قائم کر دیا ہے جس میں روہنگیا کیلئے زچہ بچہ سینٹر بھی موجود ہے۔
 

شیئر: