Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کی تعطیلات، ایمریٹس کی جدہ اور دمام سمیت کئی شہروں کےلیے اضافی پروازیں

تعطیلات کے دوران 3 لاکھ 71 ہزار مسافروں کی آمد و رفت متوقع ہے۔ (فوٹو: امارات الیوم)
 متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹسعید الفطر پر بڑھتے ہوئے سفری رش کے پیش نظر 26 مارچ سے 6 اپریل تک مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے لیے 17 اضافی پروازیں چلائے گی۔
ایمریٹس نے بیان میں کہا’ اس سال عید الفطر کی تعطیلات کے دوران خطے بھر سے تقریباً 3 لاکھ 71 ہزار مسافروں کی آمد و رفت متوقع ہے۔ 
عمان، کویت، دمام اور جدہ کے لیے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
ایمریٹس عمان کے لیے چھ اور دمام اور دبئی کے درمیان پانچ  جبکہ جدہ کے لیے چار اضافی پروازیں شامل کی جائیں گی۔ کویت کے لیے دو اضافی پروازیں شیڈول ہیں۔
یہ اضافی خدمات مسافروں کو دبئی جو عید کے لیے ایک مقبول مقام ہے اور دیگر بین الاقوامی شہروں جیسے بنکاک، پھوکٹ، برطانیہ، امریکہ کے مختلف شہروں، جنوبی افریقہ، ممبئی، کراچی اور قاہرہ میں دوستوں اور خاندان سے ملنے کا مزید موقع فراہم کریں گی۔

 

شیئر: