Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارت خانہ پاکستان کویت میں یوم سیاہ کی تقریب

 محمد عرفان شفیق۔ کویت  

 

کویت : سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کشمیر میں ہندوستانی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری سعید الرحمان نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض ایم آرپی سسٹم انچارج عطا الرحمن نے سرانجام دیے۔ اسکے بعد سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔ 
سفیر پاکستان نے27اکتوبرکو کشمیر کے حوالہ سے یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 68 سال پہلے اس دن ہند نے جموں و کشمیر کے بے گناہ عوام کو دبانے، خوفزدہ کرنے، انہیں محکوم بنانے اور کشمیر پر قبضہ کیلئے اپنی افواج سرینگر میں اتاری تھیں۔مسئلہ کشمیر کا حل بین الاقوامی امن کیلئے ناگزیر ہے ۔
سفیر پاکستان جناب غلام دستگیر نے باور کرایا کہ کویت کی حکومت کشمیر کے معاملے میں اپنے پاکستانی بھا ئیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوںنے جمعہ کے دن کمیونٹی شخصیات اور میڈیا کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔
آخرمیں کشمیری مسلمانوں پر ہندوستانی جارحیت، بربریت اور مظالم کے اعداد و شمار پر ڈاکومینٹری دکھائی گئی اور کویت اور پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کرائی گئی۔
 

شیئر: