Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کا محفلِ مشاعرہ

 اعتزاز احمد، سلیم اسد، ذوالفقار ذکی، خضر حیات خضر، ظہیر مشتاق اور دیگر نے کلام پیش کیا
محمد عرفان شفیق۔ کویت
پاکستان عوامی لٹریری سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کویت میں مقیم پاکستان کے معروف شعرائے کرام نے بھر پور شرکت کی۔جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی سوسائٹی محمد حنیف قریشی اور صدر عوامی یوتھ سوسائٹی کویت میاں محمد آصف نے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآنِ حکیم سے کیا جس کی سعادت حافظ عبدالرشید نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت تنویر فاضل نے حاصل کی۔ معروف ثناءخوان رضوان بھٹی، ریاض سلطانی،حبیب اختر اور اعجاز مغل نے انتہائی پُرسوز انداز میں نذرانہ پیش کیا۔ سفارت خانہ پاکستان کے نمائندگان اور کمیونٹی کی کثیر تعداد نے محفلِ مشاعرہ میں شرکت کی۔ 
کویت میں مقیم پاکستان کے معروف شعرائے کرام اعتزاز احمد، سلیم اسد، ذوالفقار ذکی، خضر حیات خضر، ظہیر مشتاق، جواد جمانی، خالد سجاد، فضل عثمان، سید صداقت علی، سعید کربلائی اور فیاض وردگ نے کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کی نظامت کے فرائض معروف شاعراور ادیب کاشف کمال نے انتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے۔
ً پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے اپنے خطاب میں پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے جملہ عہدیداران اور انتظامیہ کے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ 
مشاعرے کے اختتام پرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید نے اللہ پاک کے حضور امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان کی سربلندی کیلئے دعاکی۔ 
 

شیئر: