Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فونز میں سولر پینلز

 شکاگو... موبائل فونز جب سے لوگوں کے ا ستعمال میں آئے ہیں تب سے ایک مسئلہ مستقل صارفین کیلئے درد سر بنا ہوا ہے اور وہ ہے اسکی کارکردگی اور اس میں لگی ہوئی بیٹریوں کا دورانیہ۔ مختلف کمپنیوں نے طرح طرح کی بیٹریاں تیار کیں اور اتنے ہی مختلف دعوے بھی کئے مگر صارفین کو مطمئن کرنے والی کوئی چیز اب تک سامنے نہیں آسکی جس پر وہ 100فیصد یقین کرسکیں۔ اب امریکی سائنسدانوں کی ٹیم نے اسکا عجیب و غریب حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ موبائل فون میں اگر سولر پینلز لگادیئے جائیں تو انکی کارکردگی بھی بڑھ سکتی ہے اور یہ زیادہ دن تک کام بھی کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے سائنسدانوں کی ٹیم نے 10لاکھ ڈالر کا ابتدائی سرمایہ جمع کیا اور اب یہ سولر پینل تیار ہوچکا ہے۔ جو کاغذ کی طرح باریک یا پتلا ہے اور 2.5واٹ،5واٹ ، 7.5واٹ اور 10واٹ میں دستیاب ہے اور اسکی لمبائی صرف 6.7انچ ہے۔ اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ جب موسم ابر آلود ہو تو بھی اسکے ذریعے موبائل فون کو چارج کیا جاسکے گا جبکہ عام صورتحال میں صرف2 گھنٹے میں یہ چارج ہوجاتا ہے اور پھر بیٹری مزید 3دن کیلئے کارآمد ہوجاتی ہے۔ اسکی طاقت بڑھانے کیلئے انجینیئروں نے مختلف پینلز سے مدد لی ہے۔
 

شیئر: